بھٹکل:3/ جون (ایس اؤ نیوز )شری گرو سدھیندرا بی سی اے کالج کی 2 طالبات اور 1متعلم کی مشترکہ کوششوں سے تحریر کردہ مضمون بین الاقوامی سطح کے رسالہ میں شائع ہوا ہے ، جس پر کالج کی انتظامیہ ، اساتذہ وغیرہ نے انہیں مبارکبادی پیش کرتے ہوئے تحقیقی مضامین میں مزید آگے بڑھنےکی ترغیب دی ہے۔
کالج کی طالبات شرتی بھٹ، شیوانی شانبھاگ اور متعلم سنکیت بھٹ کی طرف سے مشترکہ طورپرتحریر کردہ ’’انٹر نیٹ آف تھنگس اپلیکیشن ان ایجوکیشن ‘‘ نامی مقالہ بین الاقوامی سطح کے جرنل آئی جے آر این ڈی میں شائع ہونا کالج کے لئے فخرکامقام ہے۔ نئے ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے آئی اؤٹی یو تحقیقی مرکز کے لئے یہ مقالہ معاون ہوگا۔ مانا جارہاہے کہ یہ مقالہ علاقہ کی نئی نسل کے نوجوانون کو روزگار کی نئی راہوں کی تلاش میں آسانی پیدا کرے گا۔ لکچرر وکھیات پربھو اور کمپیوٹر شعبہ کے صدر شری ناتھ پائی کی رہنمائی میں یہ مقالہ تحریر کیاگیا ہے۔